۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی نے آیت اللہ وحید خراسانی کی اہلیہ کے انتقال پر مرجع عالی قدر اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی نے آیت اللہ وحید خراسانی کی اہلیہ کے انتقال پر مرجع عالی قدر اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

استاد معظم و مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ حسین وحید خراسانی دامت برکاتہ

سلام علیکم

میں آپ کی شریک حیات محترمہ حاجیہ خانم حسینی کہ جنہوں نے اپنی زندگی حضرت زہرا مرضیہ سلام اللہ علیہا کی خدمت میں گزاری اور ام الائمہ حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت میں وفات پائی،مرحومہ کے انتقال پر آپ اور آپ کے بچوں اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں مرحومہ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں قرار دے اور کو صبر جمیل ، اجر جزیل اور صحت و سلامتی عطا فرمائے۔

متلی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا و امام جمعہ قم

سید محمد سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .